افکار عالم

متحدہ عرب امارات میں تمام کارکنوں کے لیے انشورنس پالیسی نافذ

دبئی: 12/اکتوبر (ذرائع) متحدہ عرب امارات میں سرکاری و نجی شعبے میں کام کرنے والے سب کارکنوں کو انشورنس پالیسی کے نافذ کردہ نظام سے وابستہ کر دیا گیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت تمام کارکن بے روز گاری کے دوران انشورنس اسکیم کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت ان بے روز گار ہوجانے والے کارکنوں کو ایک محدود وقت کے لیے ایک متعین رقم حاصل کر سکیں گے۔ یہ اعلان امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل و امارات کاری نے کیا ہے۔

یہ رقم متعلقہ کارکناوں کو ان کی تنخواہ کے ساٹھ فیصد کے برابر ماہانہ بنیادوں پر دی جائے گی۔ جو 450 ڈالر ماہانہ سے زیادہ نہیں ہو سکے گی۔ لیکن یہ تین ماہ سے زیادہ عرصے کے لیے نہیں دی جائے گی۔

وزیر انسانی وسائل ڈاکٹر عبدالرحمان العور نے کہا امید ہے کہ اس نظام سے کارکنوں کی زندگی میں مالی استحکام آئے گا اور ان کا معیار زندگی بھی قائم رہے گا۔ اس سلسلے میں امارات کے رہنے والے ایک انشورنس پیکج کے تحت ایک خاص رقم ہر سال جمع کرائیں گے جسے بے روزگاری فنڈ کا نام دیا جائے گا۔

وزیر انسانی وسائل نے کہا ‘ مقصد یہ ہے کہ امارات کو دوسری اقوام کے مقابلے آگے بڑھایا جائے اور متحدہ امارات میں ملازمت کے لیے لوگوں میں دلچسپی بڑھائی جائے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس پالیسی کے متعارف کرانے کا یہ بھی مقصد ہے کہ ٹیلنٹ کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے اور اپنے ہاں تعمیر ترقی کے لیے بروئے کار لایا جائے۔

بے روزگاری کی صورت میں یہ دعویٰ کرنے والے کارکنوں کے لیے لازم ہو گا کہ انہوں نے خود بھی بارہ ماہ تک اپنی انشورنس فیس ادا کی ہو گی اور اس سے قبل اپنی ملازمت چھوڑ کر نہیں گئے ہوں گے۔اس سے دو طرفہ قانونی تحفظ میسر آئے گا اور حالات کار میں بہتری آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×