افکار عالم

آئمہ حرمین کے سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹس نہیں ہے‘ جعلی اکاؤنٹس سے ہوشیار رہنے صدارت عامہ کا انتباہ

حرمین شریفین کے انتظامی امور کہ ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے باور کرایا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کے آئمہ کرام کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک‘ یوٹیوب‘ ٹوئٹر اورانسٹاگرام وغیرہ  پرکوئی اکاؤنٹ نہیں۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں آئمہ حرمین کے سوشل میڈیا پرموجود جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حرمین شریفین کے کسی امام یا خطیب کا سوشل میڈیا پرکوئی اکاؤنٹ نہیں۔

صدارت عامہ کے ترجمان ھانی حیدرنے سعودی شہریوں اور جملہ مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ آئمہ حرمین شریفین کے نام پر سوشل میڈیا پربنائے گئے جعلی اکاؤنٹس اور ان پرپوسٹ کی جانے والی معلومات پر کان نہ دھریں کیونکہ آئمہ حرمین سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں رکھتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×