افکار عالم

زائرین حرم کے لیے حکام کی جانب سے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی

حرمین شریفین انتظامیہ ہر روز دنیا بھر کی اہم زبانوں میں زائرین کو رہائش تک رسائی کے لیے رہنمائی فراہم کررہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 25 ہزار 629 افراد کو رہائش کے پتے ان کی زبان میں بتائے گئے۔ آب زمزم کی 80640 بوتلیں پیش کی گئیں۔ 16 ہزار قالین نماز کے لیے فراہم کیے گئے اور ایک لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کش لوشن فراہم کیا گیا۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر توجہ دلائی کہ مسجد الحرام کو معطر کرنے کے لیے 2500 لٹر خوشبویات استعمال کی گئیں۔ 16200 لٹر لوشن قالینوں کی صفائی میں استعمال کیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کو 1150 کتابچے اور پمفلٹ دیے گئے۔ 2526 زائرین کو طواف کرایا گیا۔ 11000 افراد کو ڈیجیٹل آگہی فراہم کی گئی۔ 8500 افراد کو فیلڈ آگہی مہیا کی گئی۔ 242 وہیل چیئر ضرورت مندوں کو مہیا کی گئیں۔ اس کے علاوہ 925 الیکٹرانک وہیل چیئر طواف اور سعی کے لیے مہیا کی گئیں۔ علاوہ ازیں 1086 افراد نے زائرین کو وہیل چیئرز کے ذریعے طواف اور سعی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×