افکار عالم

حرمِ مکی میں عمرہ زائرین کے لیے 100 دروازے کھول دئیے گئے

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق ’مسجدالحرام کے 100 دروازے کھولنے سے زائرین اور عمرے کے لیے آنے والوں کو بڑی سہولت ہو گی۔ زائرین آسانی سے آ جا سکیں گے‘۔ عمومی صدارت حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ’ یہ فیصلہ اژدہام کو روکنے اور گھٹن کے واقعات سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں المسجد الحرام کی سپیشل سیکیورٹی فورس کے ساتھ رابطہ ہے‘۔

یاد رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ زائرین کو رمضان کے دوران متعدد سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ کرونا سے بچاؤ کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق المسجد الحرام کے صحنوں کی صفائی دھلائی، سینیٹائزنگ، معذور، بزرگ اور مریض زائرین کو گالف گاڑیوں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ لانے لے جانے کا انتظام ہے۔ المسجد الحرام کے دروازوں سے آمد ورفت کے عمل کو منظم کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×