افکار عالم

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں امام کو لقمہ دینے کے لیے کمیٹی کی تشکیل

حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں امام کو لقمہ دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی میں ائمہ حرم کے علاوہ قرآن مجید کے دو حفاظ بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’لقمہ دینے والی کمیٹی شرعی اور فقہی تقاضوں کی پابندی کرتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے‘۔ ’یہ کمیٹی امام کے پیچھے نماز پڑھے گی اور ضرورت کے وقت لقمہ دینے کا کام کرے گی‘۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کمیٹی کی تشکیل انتظامیہ کی طرف سے رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریوں کے ضمن میں ہے‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×