افکار عالم

حرمین شریفین میں حفظان صحت سے متعلق سخت ہدایات جاری

مکہ مکرمہ: 2؍دسمبر (ذرائع) حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کا پہلا مریض ریکارڈ پر آنے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں حفظان صحت کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے انتظامیہ کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنائے رکھنے اورکورونا وائرس و اس کی نئی شکلوں کو پھیلانے سے روکنے کےلیے انتظامات کو مزید بہترکیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر السدیس نے تاکید کی کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقرر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں ۔
یاد رہے کہ بدھ کومملکت میں شمالی افریقہ سے آنے والے سعودی شہری اومی کرون میں مبتلا پایا گیا تھا ۔ وزارت نے اطمینان دلایا تھا کہ متاثرہ سعودی شہری جن لوگوں سے ملا تھا ان سب کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور تمام ضروری حفاظتی انتظامات کے تحت انکی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×