افکار عالم

حرمِ مکی میں ایام بیض کے 1000روزہ داروں کے لیے افطاری کا اہتمام

مکہ مکرمہ: 21؍ستمبر (ذرائع) صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے مسجد حرام میں ایامِ بیض کے ایک ہزار روزہ داروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ روزہ داروں کی افطاری کے لیے دی جانے والی یہ سروس مسجد حرام کے قالینوں کو صاف کرنے اور ایام بیض کے دوران زائرین کو ہرممکن آسانی فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مسجد حرام میں روزہ داروں کے امور کے لیے قائم یونٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم بن عبداللہ الحجیلی نے ایام بیض کے دوران روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کرنے کو اپنے لیے باعث سعادت قراردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایام بیض کے دوران امور حرمین کی طرف سے 1000 روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے 30 رضار کاروں کو ذمہ داری سونپی گئی جنہوں نے مسجد حرام میں ایام بیض کے روزہ داروں میں کھجور کے 2 ہزار پیکٹ اور افطاری کا دیگر سامان تقسیم کیا۔

خیال رہے کہ ہراسلامی مہینے کی 13،14 اور 15 تاریخوں کو’ایام بیض‘ کہا جاتا ہے۔ شوال کے سوا دیگر مہینوں کی ان تاریخوں میں روزہ رکھنا سنت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×