افکار عالم

حرمین شریفین پریزیڈنسی کے دس اعلی عہدوں پر خواتین کا تقرر

جدہ: 17؍اگست (ذرائع) صدارت عامہ برائے الحرمین الشریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے اعلان کے مطابق ادارے میں خواتین کا دس اعلیٰ عہدوں پر تقرر کیا جا رہا ہے۔ صدارت عامہ کے اعلامیے کے مطابق ’’ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر خواتین کے تقرر کا مقصد ادارے کی کارکردگی میں بہتری اور اہل قومی افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔‘‘ مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ کی دو مقدس مساجد (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) کے جملہ امور کی نگرانی کے مسئول ادارے کے مطابق یہ تقرر مختلف شعبوں میں کیے گئے ہیں۔ان میں انتظامی، ٹیکنکل، انجینئرنگ، نگرانی، ترقیاتی، لسانی اور مشاورتی امور شامل ہیں۔ قبل ازیں غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے مخصوص شاہ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس، دونوں مساجد کی آرکیٹکچر گیلری اور لائبریریوں میں بھی خواتین کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر السدیس کے حکم پر صدارت عامہ میں متعدد نئے شعبے بھی کھولے گئے جن میں خواتین امور پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی تھی۔علاوہ ازیں انہی کے حکم پر پریذیڈنسی میں امورِخواتین  سے متعلق بہت سے عوامی شعبوں کی تنظیم نو بھی کی جا چکی ہے۔ سعودی عرب کے محکمہ شماریات کی گذشتہ ہفتہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کی ایک وجہ 15 سے 34 سال کی عمر کی خواتین کو پچھلے چار سال کے دوران میں ملازمتوں کی فراہمی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×