افکار عالم

مکہ مکرمہ میں آج چاند خانۂ کعبہ کے عین اوپر دیکھا جا سکے گا

جدہ: 30؍اپریل (ذرائع) آج جمعرات کی شام مکہ مکرمہ میں چاند خانۂ کعبہ کے عین اوپر دیکھا جا سکے گا۔ سعودی ماہر فلکیات اور ایسٹرونومی اینڈ اسپیس سائنسز کے عرب اتحاد کے رکن ملہم ہندی نے کہا کہ یہ چاند کا عین اوپر آنا ایک قدرتی منظر ہے جو بہت سے مواقع پر دیکھنے میں آتا ہے۔ تاہم اس کے ذریعے قبلے کی سمت کے درست تعین کے سبب اس مظہر کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

ہندی نے بتایا کہ آج شام سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق 6:29 پر چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔ اس موقع پر مکہ مکرمہ سے 1000 کلو میٹر سے زیادہ دوری پر واقع مقامات پر قبلے کی صحیح سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×