افکار عالم

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے کعبۃ الله‘ مقامِ ابراہیم اور حجر اسود کی نظافت کا عمل انجام دیا

مکہ مکرمہ: 28؍اپریل (ذرائع) حرمین شریفین کے امور و حرمین پریزیڈنسی کے صدر عام اور امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس نے بہ نفس نفیس کعبۃ الله، مقام ابراہیم اور حجرِ اسود کی نظافت کا عمل انجام دیا ہے۔ انھوں نے او زون ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلام کے ان مقدس مقامات کی صفائی کی ہے۔ اوزون ٹیکنالوجی فضا میں موجود آکسیجن کو استعمال کرتے ہوئےاو زون پیدا کرتی ہے۔ او زون گیس ایک بہت طاقتور آکسیڈائزر شمار کی جاتی ہے اور یہ بیکٹیریا اور وائرس ایسے چھوٹے چھوٹے ننھے جرثوموں کو ہلاک کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔او زون گیس ٹرائی آکسیجن بھی کہلاتی ہے کیونکہ یہ آکیسجن کے تین ایٹموں پر مشتمل ہوتی ہے۔ تحقیقی مطالعات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ او زون پانی کی طرح فضا کو جراثیم ، بیکٹیریا اور وائرسوں وغیرہ سے پاک کرنے میں ایک مؤثر عامل ہوسکتی ہے۔یہ ای کولی کو ہلاک کرنے اور سارس سے آلودہ ماحول کو پاک کرنے کے لیے استعمال میں لائی جاچکی ہے۔ اوزون استعمال کے بعد اپنے زہریلے ذرّات نہیں چھوڑتی ہے جیسا کہ دوسرے کیمیکل استعمال کے بعد اپنے مضر اثرات چھوڑ جاتے ہیں۔اس لیے او زون کو ماحول کو جراثیم سے پاک بنانے میں سب سے محفوظ اور مؤثر خیال کیا جاتا ہے۔اب اس ٹیکنالوجی کو مسجد الحرام کے اندرونی حصوں اور قالینوں کی صفائی میں بھی استعمال کیا جائے گا۔ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بہ ذات خود اپنے ماتحت ادارے کے زیراہتمام کعبۃ اللہ اور مقام ابراہیم کی صفائی کے عمل میں حصہ لیا ہے۔انھوں نے حجرِاسود کو دھویا اور صاف کیا ہے۔غلاف کعبہ کی بھی اوزون ٹیکنالوجی کے ذریعے صفائی کی گئی ہے۔ جنرل پریزیڈینسی برائے الحرمین الشریفین مسجد الحرام اور اس کے ملحقہ صحنوں میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی اقدامات کررہی ہے اور ان کے تحت وقفے وقفے سے کعبۃ اللہ ، مسجد الحرام کی زیریں اور بالائی منزلوں کو جراثیم کش اوزون ٹیکنالوجی سے دھویا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×