افکار عالم

حرمین شریفین میں اعتکاف‘ افطار اور تراویح سے متعلق جاری کیا گیا لائحہ عمل

جدہ: 21؍اپریل (ذرائع) حرمین شریفین سمیت پوری دنیا اس سال ماہِ رمضان کی روایتی رونقوں اورسرگرمیوں سےخالی ہو گی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر نہ تو افطار پارٹیاں ہو سکیں گی اور نہ ہی مساجد میں باجماعت نماز  پوری دنیا میں اگلے ہفتے سے مقدس مہینہ رمضان شروع ہونے والا ہے۔ اس ماہ کو مقدس ترین مہینہ تصور کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے پیر کے روز ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ رمضان مبارک میں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا عمل معطل رہے گا۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کے ضمن میں کیا گیا۔

اسی طرح الحرمین الشریفین کے امور کے سربراہ عام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں کی حاضری معطل رہے گی تاہم اس کے ساتھ دونوں مقامات پر نماز تراویح ادا کی جائے گی۔ البتہ رواں سال تراویح کی رکعات بیس کے بجائے دس ہوں گی۔

ڈاکٹر السدیس نے "رمضان کے افطار کی باسکٹ” کی تقسیم کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ اس منصوبے پر عمل درامد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سکریٹریٹس کے تعاون سے کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ رمضان مبارک کے دوران ہر سال حرمین شریفین میں افطار کے دسترخوان کا متبادل ہوگا۔ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کے ضمن میں رواں سال اس دسترخوان کے اہتمام کو معطل کر دیا گیا ہے؛ لہذا اب مستحق افراد میں افطار باسکٹس کو تقسیم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×