افکار عالم

حرمین شریفین میں موجود ڈھائی لاکھ معتمرین اپنے ملک واپس

جدہ: 22؍مارچ (ذرائع) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خدشے کے باعث عمرہ ویزے معطل کرنے کے بعد سے مملکت میں موجود ڈھأئی لاکھ عمرہ زائرین کو ان کےوطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر حج وعمرہ محمد بنتن نے کہا ہے کہ ’مکہ  اور مدینہ میں موجود عمرہ زائرین کی واپسی مختلف اداروں کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام عمرہ کمپنیوں کے علاوہ وزارت کے متعلقہ شعبوں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کر کے عمرہ زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’عمرہ ویزوں کی معطلی کی وجہ سے تمام عمرہ کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں مگر ہم ان کے نقصانات پورا کرنے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں‘۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خدشے کے باعث عمرہ ویزے معطل کردیے تھے۔ بعد ازاں انٹرنیشنل پروازوں کی معطلی کے دوران عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×