افکار عالم

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مطاف‘ سعی‘ روضۂ رسول اور جنت البقیع بھی عمرہ کی پابندی تک بند رہیں گے

جدہ: 5؍مارچ (ذرائع) مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ حفاظتی صحت تدابیر، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عشاءکی نماز ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دونوں مساجد فجر کی نماز سے ایک گھنٹے قبل کھول دی جائیں گی۔دونوں مقدس مساجد کی مسلسل صفائی اور فرض نمازوں سے خارج اوقات میں انہیں جراثیم سے پاک صاف رکھنے کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا ہے انتظامیہ کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ ’جب تک عمرہ بند رہے گا تب تک خانہ کعبہ کے اطراف طواف والا صحن اور صفا و مروہ کے درمیان سعی والا حصہ بھی بند رکھا جائے گا۔ عمرے پر پابندی کے دوران نمازیں صرف مسجد کے اندر ہوں گی‘۔انتظامیہ کے عہدیدار نے توجہ دلائی کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے عمرے پر پابندی کا فیصلہ مکہ مکرمہ شہر کے تمام باشندوں پر بھی لاگو ہوگا ۔ کسی بھی احرام پوش کو مسجد الحرام اور اس کے اطراف صحنو ں میں داخل ہونے کی اجازت کسی بھی حالت میں نہیں دی جائے گی‘۔ایک فیصلہ یہ بھی کیا گیاہے کہ اعتکاف اور مسجد میں بستر ڈالنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ کھانے پینے کی اشیا لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی۔ آب زمزم کی سبیلیں بھی بند کردی جائیں گی۔انتظامیہ کے عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے تحت روضہ شریفہ سمیت مسجد نبوی کا پرانا والا حصہ بھی بند کردیاجائے گا جبکہ جنت البقیع بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے حرم مکی الشریف میں کورونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر جمعرات کی سہہ پہر عصر کی نماز کے بعد سے زائرین سے خالی کرانے کا آغاز کردیا گیا تھا تاکہ صحن مطاف کو جراثیم کش ادویات سے دھو کر صاف کیاجائے۔ حرم مکی الشریف میں موجود زائرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے حرم شریف کی چھت سے طواف کرنے کی اجازت دی تھی جبکہ زیریں حصے میں کسی کو داخل ہونے نہیں دیا جارہا تاکہ وہاں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جاسکے۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×