افکار عالم

عمرہ پر عارضی پابندی کی وجہ سےمتاثرہ عازمین اپنی فیسیں واپس لے سکتے ہیں‘ سعودی حکومت نے کیا اعلان

جدہ: یکم؍مارچ (ذرائع) سعودی عرب نے وزراتِ صحت کے مطالبہ حال ہی میں عمرہ کے لیے آنے والوں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے‘ عمرہ ویزے وقتی طور پر پابندی لگنے سے متاثر ہونے والے عازمینِ عمرہ اپنی جمع کی گئی عمرہ فیسیں واپس لے سکتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جن زائرین نے ویزہ فیس اور عمرہ پیکیج کی رقم ادا کی ہے اور عمرے کی عارضی معطلی سے متاثر ہوئے ہیں وہ ادا کی جانے والی رقم واپس لے سکتے ہیں‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’فیسوں کی واپسی کے لیے زائرین اپنے ملک کے مقامی ایجنٹوں سے رجوع کریں‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’مقامی عمرہ ایجنٹوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ زائرین ان سے رجوع کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’عمرے کی عارضی پابندی کے حوالے سے جس کسی کو بھی جانکاری حاصل کرنا ہو وہ وزارت کے انٹرنیشنل نمبر 00966920002814 پر یا ای میل ایڈریس mohcc@haj.gov.sa کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×