افکار عالم

حرم مکی میں ایک اذان دو مؤذنوں نے دی‘ جانیے کیوں؟

مکہ مکرمہ: 15؍جنوری (ذرائع) گزشتہ 45؍سال سے حرم مکی میں اذان دینے کی سعادت حاصل کر رہے الشیخ علی ملا کی نماز عشاء‌ کی اذان شروع کرتےہی اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور آواز بھاری ہوگئی جس کے باعث اذان مکمل نہ کرسکے اور ان کی جگہ ایک دوسرے موذن ہاشم السقاف نے بڑھ کر اذان مکمل کی۔

ذرائع کے مطابق الشیخ علی ملا کی حالت اب بہتر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے اس واقعے کے تفصیلات میں بتایا کہ جمعرات کی شام نماز عشاء کی اذان کے دوران اچانک ان کی آواز میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد انہیں اذان ادھوری چھوڑنی پڑی۔ انہوں‌ نے بتایا کہ جب انہوں‌ نے اذان شروع کی تو اس دوران ان کی آواز بھاری ہوتی گئی اور وہ اذان مکمل نہ کرسکے۔ اسی اثناء میں ایک دوسرے موذن ھاشم السقاف آگے بڑھے اور انہوں نے اذان مکمل کی۔

خیال رہے کہ الشیخ علی احمد ملا مسجد حرام کے دیرینہ اور مشہور موذنین میں سے ایک ہیں انہوں‌ نے سنہ 1975ء میں مسجد حرام میں موذن کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور آج تک یہ فرض ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×