افکار عالم

حرم مکی میں پہلی بار جمعہ کا خطبہ دیں گے بلبلِ حرم بندر بن عبد العزیز بلیلہ

مکۃ المکرمہ: 23؍اکٹوبر (عصر حاضر) بلبلِ حرم بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کو حال ہی میں حرمین شریفین کے خطباء کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے‘ ابھی تک وه صرف منصبِ امامت پر فائز تھے۔ اب باضابطہ خطیبِ حرم کے لیے ان کو بھی منتخب کرلیا گیا اب وہ پہلی مرتبہ 26؍صفر المظفر کو حرمِ مکی کے منبر پر جمعہ کا خطبہ دینے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اسی طرح حرمین شریفین میں جن نئے ائمہ اور خطباء کا تقرر کیا گیا ہے اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے نئی تقرریوں کی منظوری دی ہے۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری کو مسجد الحرام میں امام مقرر کیا گیا ہے جو پچھلے ایک ہفتہ سے جہری نمازوں کی امامت فرمارہے ہیں۔ شیخ یاسر بن راشد الدوسری حرم شریف میں تراویح کی نماز کی بھی امامت کرتے آئے ہیں اب انہیں باضابطہ پنج وقتہ نمازوں کا امام مقرر کردیا گیا۔ اسی طرح مسجد نبوی شریف کے لئے شیخ ڈاکٹر خالد بن سلیمان المہنا اور شیخ ڈاکٹر احمد بن علی الحذیفی کو امام مقرر کیا گیا ہے۔ شاہی منظوری کے بعد مسجد الحرام میں شیخ ڈاکٹر بندر بن عبد العزیز بلیلہ اور شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی امامت کے ساتھ خطیب بھی ہوں گے۔ اسی طرح شیخ ڈاکٹر احمد بن طالب حمید مسجد نبوی میں امامت کے ساتھ خطیب بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حرمین شریفین میں نو منتخبہ ائمہ اور خطباء کے ساتھ ملاقات کی اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×