افکار عالم

حج بیت الله کی سعادت کے ساتھ ساتھ ایک مصری خاتون کی بینائی بھی لوٹ آئی

مکہ مکرمہ: 16؍اگسٹ (ذرائع) سعودی عرب میں رواں سال فریضہ حج کی ادایئگی کے لیے مصر سے آنے والی ایک 16؍سالہ لڑکی کو حج بیت اللہ کی سعادت  کے ساتھ ساتھ اس کی بینائی بھی لوٹ آنے کی خوشی میسر ہوئی۔ اس سے قبل ایک ایرانی حاجی کو بھی بصارت واپس ملنے کی اطلاع ملی تھی۔

ذرائع کے مطابق 16 سالہ مصری دوشیزہ کے سر میں پھوڑا نکل آیا تھا جس کی وجہ سے اس کی بینائی بھی چلی گئی تھی۔ سعودی عرب میں حج کے لیے آنے کے بعد اسے مکہ مکرمہ میں شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں علاج کے لیے داخل کیا گیا جہاں اس کی کھوپڑی کے آپریشن کے ذریعے رسولی کو نکال دیا گیا۔ اس طرح اس کی بینائی بھی لوٹ آئی۔میڈیکل انتظامیہ نے بتایا کہ مصری دوشیزہ کے سر میں موجود رسولی کی وجہ سے اس کی بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور ختم ہو گئی تھی جب کہ دائیں آنکھ کی بینائی بھی انتہائی معمولی رہ گئی تھی۔ اسے فوری طور پر طبی معائنےکے لیے اعصابی مرکزمنتقل کیا گیا جہاں اس کا انتہائی محدود مدت کے اندر علاج مکمل کرلیا گیا ہے۔

شاہ عبدللہ میڈیکل کمپلیکس کی طبی ٹیم نے دماغ اور اعصابی امراض کے ماہر ڈاکٹر محمد غازی عبدہ کی قیادت میں سعودی دو شیزہ کے سر میں موجود رسولی کی سرجری کی۔ آپریشن سات گھنٹے جاری رہا جس کے بعد سعودی حاجن کی دونوں آنکھوں کی بینائی لوٹ آئی۔سعودی عرب کی جانب سے فوری علاج کی سہولت فراہم کرنے پر مصری حاجن نے مملکت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال حج سیزن میں فرئضہ حج کی ادائی کے لیے آئے سیکڑوں عازمین حج کی مختلف بیماریوں کا سعودی عرب کے اسپتالوں میں مفت علاج کیا گیا۔بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×