افکار عالم

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 60؍لاکھ زائرین کی مسجد نبوی میں آمد

سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ نمازی اور زائر مسجد نبوی پہنچے ہیں‘۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ پہلےعشرے کے دوران 63 لاکھ 98 ہزار 502 سے زیادہ زائرین اورایک لاکھ 32 ہزار345 سے زیادہ افراد نے ریاض الجنہ میں نمازیں ادا کی ہیں‘۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ زائرین اور نمازیوں کو رمضان کے دوران آب زمزم کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ انتظامیہ نے 12 لاکھ 85 ہزار 543 سے زیادہ آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں جبکہ 12 لاکھ 99 ہزار 510 سے زیادہ افطار پیکٹ روزے داروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سیکریٹری انجینیئر اسامہ الحجیلی نے کہا تھا کہ ’اس سال رمضان کے دوران عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچ رہے ہیں۔ رمضان کے آغاز سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین آ چکے ہیں‘۔ انجینیئر اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ ’10 رمضان تک تقریبا 20 لاکھ عمرہ زائرین مسجد الحرام آ چکے ہیں‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×