افکار عالم

حرم مکی میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے نماز جمعہ ادا کی

سعودی عرب مکہ مکرمہ میں 13 جنوری کو 5 لاکھ سے زیادہ افراد نے نماز جمعہ ادا کی ہے۔ کورونا وبا سے پہلے جیسا ماحول پھر بحال ہوگیا۔ سرکاری خبر رساں اییجنسی ایس پی اے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ آپریشنل پلان پر عملدرآمد کےلیے چار ہزار کارکنان اور ان کی نگرانی کے لیے200 سپروائزر تعینات کیے گئے۔ حرمین انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے آنے والوں کو آب زمزم کی ایک لاکھ 12 ہزار 320 بوتلیں فراہم کی گئی ہیں۔ مسجد الحرام کو معطر کرنے کا انتظام کیا گیا۔ مسجد کی دن میں دس مرتبہ صفائی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایک لاکھ 30 ہزار لٹر جراثیم کش ادویہ استعمال کی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ مختلف زبانوں میں زائرین کو مسجد الحرام کے مختلف مقامات کی رہنمائی کی گئی جس سے 55728 زائرین نے فائدہ اٹھایا۔ ایک لاکھ 30 ہزار 500 افراد کو فیلڈ آگہی مہیا کی گئی جبکہ 20 ہزار افراد نے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے آگہی حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×