افکار عالم

حجاج کرام کی فوری طبی امداد کے لئے مجموعی طورپر 125 طبی مراکز قائم

ریاض: 28؍جولائی (ذرائع) سعودی عرب کی طبی سروس ہلال احمر کی طرف سے رواں برس کے حج کے موقع پرطبی امداد سے متعلق آپریشنل پلان کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ہلال احمر نے حجاج کرام کی فوری طبی امداد کے لئے مجموعی طورپر 125 طبی مراکز قائم کئے ہیں۔ ان میں 36 مستقل اور 89 عارضی مراکز قائم کئے جائیں گے۔
ان ہنگامی طبی مراکز پر 2700 پیشہ ور افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا جو انتظامی، طبی اموراور حجاج کے لئے دیگر خدمات انجام دے گا۔ اس کے علاوہ جدید آلات اور طبی سہولیات سے لیس 370 ایمبولینسیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ہلال احمر کی طرف سے مکہ معظمہ میں 35 مستقل اور ہنگامی طبی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔ ان مراکز میں 665 افراد پرمشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا جو طبی سرگرمیوں میں معاونت کے ساتھ ساتھ دیگر امور میں مدد فراہم کریں گے۔ مکہ معظمہ میں 66 ایمبولینس گاڑیاں،چار گالف ڈبے، موٹرسائیکل پرسروسز فراہم کرنے والی ٹیم جب کہ حرم کی حدود میں چار طبی مراکز اور 11 ہنگامی طبی مرکز قائم کئے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×