افکار عالم

رواں برس ایک ملین مقامی اور غیر ملکی عازمین کو حج کی اجازت ہوگی: سعودی وزارتِ حج و عمرہ

سعودی حکام کے مطابق رواں برس 10 لاکھ مقامی اور غیر ملکی عازمین کو حج کی اجازت ہو گی۔ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے گذشتہ دو برسوں میں حج کے موقع پر عازمین کی تعداد بہت کم تھی۔

سنیچر کو سعودی حکام نے کہا ہے کہ اس سال 65 سال سے کم عمر افراد حج کر سکیں گے۔ تمام عازمین کو مملکت روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرونا کا نیگٹیو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہو گا۔ عازمین کے پاس سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔

وزارت نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے تحت عازمین کی بڑی تعداد کو حج کی اجازت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ عازمین کی تعداد میں اضافہ ممالک کے لیے مختص کوٹے کے مطابق ہوگا جبکہ اس کے ساتھ کرونا سے بچاؤ کی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 58 ہزار 745 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ کرونا کی وبا سے قبل اکثر حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×