افکار عالم

بلبلِ حرم شیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ دیں گے یومِ عرفہ کا خطبہ

مکہ مکرمہ: 14؍جولائی (ذرائع) حرمین شریفین انتظامیہ نے شیخ بندر بلیلہ کو خطبہ یوم عرفات کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے خطیب اور امام شیخ بندر بلیلہ یوم وقوف عرفہ میں خطبہ دیں گے اور نماز کی امامت کرائیں گے‘۔
واضح رہے کہ 9 ذو الحجہ کو وقوف عرفات کے دن ظہر اور عصر کی قصر نماز تقدیم پڑھائی جاتی ہے۔
اس موقع پر میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں عازمین حج جمع ہوتے ہیں، خطبہ حج سنتے ہیں اور ظہر وعصر کی ایک ساتھ نماز ادا کرتے ہیں۔
بعد ازاں سورج غروب ہونے تک حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×