افکار عالم

حج 2020 سے متعلق سعودی عرب کا بڑا فیصلہ، جانیے رواں سال کون ادا کرپائے گا مقدس فریضہ

جدہ: 22/جون (ذرائع) حج 2020ء سے متعلق پوری دنیا میں اس وقت کشمکش کا ماحول ہے اور کورونا وائرس کے قہر اس وقت پوری دنیا پر اثر انداز ہے اسی کے پیش نظر سعودی عرب نے سال رواں حج کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال صرف مملکت کے شہریوں اور پہلے سے مملکت میں رہنے والے لوگوں کو ہی حج کا مقدس فریضہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق وزرات برائے حج و عمرہ نے پیر کو کہا کہ کورونا وائرس کے قہر اور بھیڑ بھاڑ میں وائرس کے زیادہ پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سال رواں سعودی عرب میں پہلے سے رہنے والے مختلف ممالک کے عازمین اور سعودی شہریوں کی محدود تعداد ہی حج کا فریضہ ادا کرپائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×