عالمی خبریں

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی حج انتظامات کے لیے پیشگی منصوبے پر عمل پیرا

مکہ مکرمہ: 11؍جولائی (ذرائع) حرمین پریزیڈنسی امور کے سربراہِ عام الشیخ عبدالرحمن السدیس نے باور کرایا ہے کہ حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی رواں سال 1441 ہجری کے لیے حج کے موقع پر قبل از وقت تیاریاں مکمل کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک پیشگی منصوبہ تیار کیا گیا۔ اس میں اُن تمام امور اور پہلوؤں کو شامل کیا گیا جن کے ذریعے مطلوبہ اہداف پورے کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ اللہ کے مہمان تمام تر آسانی اور اطمینان کے ساتھ مناسک حج ادا کر سکیں۔ اس منصوبے کے ضمن میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مطلوب تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات شامل ہیں۔ اس کا مقصد حرمین شریفین کی زیارت کرنے والوں اور حرمین شریفین میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر مامور تمام کارکنان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

عبدالرحمن السدیس نے یہ بات جمعرات کے روز جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے حجاج اور زائرین کی خدمت سے متعلق ایک مہم کے آغاز پر کہی۔ مذکورہ مہم کا یہ مسلسل آٹھواں سال ہے۔ اس کا مقصد حرمین شریفین کا رخ کرنے والوں کے لیے اعلی ترین خدمات پیش کرنا ہے۔

السدیس نے واضح کیا کہ اس مہم کے دو مرکزی مقاصد ہیں۔ پہلا یہ کہ آنے والوں کے لیے نیک جذبات رکھنا اور دوسرا یہ کہ سارے عالم کے لیے ہدایت کی آروز کا حامل ہونا۔ حرمین کے امور کے سربراہ عام نے باور کرایا کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کا رخ کرنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت سعودی عرب اور اس کے فرزندان کے لیے باعث شرف اور باعث سعادت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×