افکار عالم

آج سے اگلے پچیس دنوں تک عمرہ کی اجازت صرف عازمین حج کے لیے مختص

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ آج (جمعہ) سے عمرہ کے مناسک صرف عازمین حج ہی ادا کرسکیں گے۔ صرف عمرہ کی ادائی کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ریزرویشن دوبارہ عمرہ ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل ممکن ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مُدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج آرام وراحت کے ساتھ فریضہ حج ادا کرسکیں۔ مسجد حرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443 ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مسجد حرام کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کے دوران مسجد الحرام کے سروس سسٹم کے لیے متعدد پروگراموں اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نےحج کےموقعے پرمختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی، تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ تاکہ مملکت کی قیادت کی کوشش اور خواہش پرضیوف الرحمان فریضہ حج کی ادائی کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×