افکار عالم

سعودی عرب: ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، وقوف عرفہ جمعرات 30 جولائی کو ہوگا

ریاض: 20؍جولائی (عصر حاضر) سعودی عرب کی سپریم کونسل کے مطابقق پیر 20 جولائی 29 ذی القعدہ کو کہیں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ سپریم کونسل نے سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ سبق کے مطابق سعودی عرب کی سودیر اور تمیر کی معروف رصدگاہوں میں پیر کو ذی الحجہ کاچاند نظر نہیں آیا۔  سعودی سپریم کورٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ منگل کو ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔ آج  پیر29 ذی القعدہ کو مملکت بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ جمعرات 30 جولائی کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی 31 جولائی جمعہ کو منائی جائے گی۔ اس سے قبل ماہر فلکیات ملھم بن محمد الہندی نے توقع ظاہر کی تھی کہ فلکیاتی نظام کے مطابق 29 ذی القعدہ کو ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آئے گا کیونکہ نئے مہینے کا چاند رات کو 8 بجکر 33 منٹ پر جنم لے گا لہذا غروب آفتاب کے بعد چاند جنم لینے کی وجہ سے یہ کہیں بھی کسی کو نظر نہیں آسکتا۔ ادھرمصری دارالافتا نے کہا ہے کہ ذی الحجہ کے چاند کے سلسلے میں سعودی عرب میں رویت ہلال کے فیصلے کی پیروی کی جائے گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×