افکار عالم

میکسیکو کے سرحدی علاقے جواریز میں ایک جیل پر حملہ، 14؍لوگوں کی موت‘ کئی قیدیاں فرار

میکسیکو کے سرحدی شہر جواریز میں ایک جیل میں کچھ حملہ آوروں نے گولیاں چلادیں۔ اس حملے میں 14 لوگوں کی موت ہوگئی، وہیں ایک عہدیدار نے بتایا کہ جیل حملے میں مرنے والوں میں 10 سیکورٹی اہلکار اور چار قیدی تھے، جب کہ 13 دیگر زخمی ہوئے اور کم سے کم 24 فرار ہوگئے۔ حالانکہ یہ ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ کس نے کیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ شروعاتی جانچ میں پایا گیا کہ حملہ آور مقامی وقت کے مطابق صبح قریب سات بجے بکتر بند گاڑیوں میں جیل پہنچے اور فائرنگ کردی۔ شہر کے ایک الگ حصے میں، بعد میں دن میں دو اور ڈرائیوروں کی موت ہوگئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مسلح حملے میں ان کی موت ہوئی ہے۔ ریاستی فریق نے یہ نہیں بتایا کہ کیا تینوں واقعات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے یا نہیں؟  عہدیداروں کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت ہوا، جب جیل میں بند قیدیوں کے اپنے افراد خاندان سے ملنے کا وقت تھا۔ اسی دوران صبح لگ بھگ 7 بجے کچھ بندوق بردار، ایک گاڑی سے جیل میں گھس آئے اور سیکورٹی اہلکاروں کو گولی ماردی۔ اس ڈر کے ماحول میں 24 قیدی جیل سے بھاگ گئے۔ مقامی انتظامیہ نے جو بیان جاری کیا ہے، اس کے مطابق جس وقت یہ واقعہ ہوا، اس سے کچھ ہی منٹ پہلے ایک دیگر مقام پر کچھ مسلح بدمعاشوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔ شہر کی پولیس اس واقعہ میں چار بدمعاشوں کا پیچھا کرنے میں لگی تھی، جنہیں بعد میں گھیر کا ڈھیر کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×