افکار عالم

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے جواں سال بیٹے عبدالله محمد مرسی فوت

قاہرہ: 5؍ستمبر (ذرائع) مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے سب سے چھوٹے جواں سال بیٹے عبداللہ محمد مرسی جمعرات کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

عبداللہ کو دل کا شدید دورہ پڑنے کے فوری بعد قاہرہ کے جنوب میں واقع الواحہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ عبداللہ کے خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے وقت 26 سالہ عبداللہ گاڑی چلا رہے تھے۔

مصر کے سابق صدر محمد مرسی رواں سال جون میں عدالتی کارروائی میں پیشی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 68 برس تھی۔ اگست 1951 میں پیدا ہونے والے مرسی 24 جون 2012 کو ہونے والے انتخابات میں الاخوان المسلمین کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ وہ انتخابات میں کامیاب ہوئے اور پھر مصر کے 5 ویں صدر بن گئے۔

مرسی کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے نام احمد ، اسامہ ، عبداللہ اور شیماء ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×