اسلامیات
20 منٹ ago
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات سے محبت، تکمیلِ ایمان کی علامت اور ہر سعادت سے بڑی سعادت ہے ، اگر اس میں کمی یا خامی ہو گی، تو ایمان نامکمل سمجھاجائے گا۔ حبِ رسول ﷺ،اہل ایمان کے لیے ایک روح افزاء باب کی حیثیت رکھتا ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ تعلق، مومن کا گراں بہا سرمایہ ہے اور کسی مومن کا دل اس سے خالی نہیں…
مشکل حالات میں مسلمانوں کو کیا راستہ اختیار کرنا چاہئے؟ قرآن مجید نے بہت ہی مختصر الفاظ میں اس کی رہنمائی فرمائی ہے، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: یاایھا الذین آمنوا استعینوا بالصبر والصلاۃ، ان اللہ مع الصابرین (بقرہ: ۱۵۳) اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعہ اللہ سے مدد چاہو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ دنیا میں انسان کو جو مصائب پیش آتے ہیں، ان کو حل کرنے کا…
مفتی محمد صادق حسین قاسمی ڈائرکٹر القلم فاؤنڈیشن کریم نگر لکھا ہے کہ:’’ ایک شخص کے دس لڑکے تھے،سب لڑکے تندرست اور ہوشیار تھے اور مل جل کر رہتے تھے،اس کی وجہ سے ہر جگہ ان کی دھاک بیٹھی ہوئی تھی،ان کا ہر کام آسانی سے ہوجاتا تھا،کوئی شخص ان کے خلاف کاروائی کرنے کی ہمت نہیں کرتا تھا۔اس خاندان کا اتحاد اور اس کی طاقت لوگوں کے درمیان ضرب المثل بن گئی تھی۔لڑکوں کا…
عرصہ پہلے اس حقیر کودہلی ریپ واقعہ کے پس منظر میں منعقد ہونے والے ایک ایسے اجلاس میں شرکت کا موقع ملا ، جس میں متعدد اعلی تعلیم یافتہ اصحاب علم ودانش اور مختلف مذاہب کے نمائندے بھی شریک تھے ، مختلف حضرات نے اپنی اپنی سوچ کے مطابق واقعہ کا تجزیہ کیا اورسدباب کی تدبیروں پر روشنی ڈالی ، عام طور پر لوگوں کا خیال تھا کہ تعلیم کی کمی اور معاشی پسماندگی ایسے…
اس وقت ملک کے چپے چپے میںمرکزی الیکشن کی دھوم مچی ہوئی ہے ، سخت موسم کے باوجود بڑے بڑے قد آور لیڈر اپنے کارکنوں کے ساتھ سڑکوں پر گھومتے ہوئے پیدل دورے کررہے ہیں اور عام لوگوں کے دروازوںپر پہنچ کر ان سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں ، ان لیڈروں کی گرم جوشی کے سامنے سورج کی گرمی ہلکی معلوم ہورہی ہے ،بعض لیڈر اپنے ہاتھوں کو…