افکار عالم

پچھلے پانچ مہینوں کے دوران 40؍لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے گئے: سعودی وزارت حج و عمرہ

جدہ: 12؍دسمبر (ذرائع) سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کر دئے گئے ہیں۔ یہ ویزے وزارت حج و عمرہ کی ان کوششوں کے فریم ورک کے تحت جاری کئے گئے جن کے تحت متعدد شعبوں کی شراکت داری کے ساتھ حج و عمرہ کے لئے آنے والوں کو سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اسی فریم ورک کے تحت وزارت کی ویب سائٹ اور ’’نسک‘‘ پلیٹ فارم سے الیکٹرانک ویزوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ آنے والے مسلمانوں کو ذاتی، وزٹ اور سیاحت ہر قسم کے ویزے جاری کئے جاتے ہیں تاکہ وہ سعودی عرب میں عمرہ کے مناسک ادا کر سکیں۔ ’’ نسک‘‘ ایپ کے ذریعے زائرین روضہ شریف میں حاضری کی بکنگ بھی کراتے ہیں اور وہاں نماز ادا کرتے ہیں۔ سعودی عرب نے عمرہ ویزہ کی مدت 30 سے بڑھا کر 90 دن کردی ہے اور معتمرین کیلئے زمینی، فضائی اور سمندری ہر راستے سے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دے رکھی ہے۔ ’’نسک‘‘ ایپ کے ذریعہ بیرون ملک سے آنے والے ویزا حاصل کرتے اور عمرہ ادائیگی کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کیلئے بھی بکنگ کراتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×