افکار عالم

غزہ کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 16 فلسطینی زخمی

غزہ/رملہ، 2 ستمبر (ذرائع) غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم از کم 16 فلسطینی زخمی ہوگئے۔یہ اطلاع جمعہ کے روز فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے دی۔ غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، ساحلی علاقے میں غزہ اور اسرائیل کو الگ کرنے والی مشرقی باڑ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں کم از کم نو فلسطینی زخمی ہو گئے۔اسی دوران غزہ میں فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ غزہ کے مشرق میں مقامی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گاڑیوں کے ٹائر جلائے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔رام اللہ میں فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز مغربی کنارے کے گاؤں كفر قدّوم میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں کم از کم سات فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×