افکار عالم

سمندری طوفان ساؤلا چین کے جنوبی ساحل سے ٹکرایا، 9 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل

بیجنگ، 02 ستمبر ۔ سمندری طوفان ساؤلا آج صبح چین کے شہر گوانگ ڈونگ کے جنوبی ساحل سے ٹکرایا ہے۔ اس سے قبل چین کے ساحلی شہر شینزن میں جمعہ کی شام سے پبلک ٹرانسپورٹ کوبند کر دیاگیاتھا ۔ ارد گرد کے علاقوں میں اسکول اور دکانیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ چین میں طوفان کے باعث ایک شخص کی موت کی بھی خبر ہے۔
غیرملکی رپورٹ کے مطابق ہوائیں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ 9 لاکھ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے۔ چینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ طوفان 1949 کے بعد جنوبی صوبے سے ٹکرانے والے پانچ طاقتور ترین طوفانوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

چین میں خراب موسم کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ شینزین، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

بحرالکاہل کا ایک اور طوفان ہائیکوئی چین کے مشرقی شہر وینزو سے ٹکرا سکتا ہے۔ یہ اطلاع بیجنگ میں موجود امریکی سفارت خانے نے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×