احوال وطن

برطانیہ میں سیلاب کی وجہ سے یوروسٹار کی 14 ٹرینیں منسوخ، ہزاروں مسافر پھنس گئے

جنوبی انگلینڈ کی سرنگوں میں سیلاب آنے کے بعد یوروسٹار کی کم از کم 14 ٹرینیں کینسل ہو گئی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو ٹرینوں کے کینسل ہونے سے نئے سال کی آمد سے قبل ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کینٹ میں ایبس فلیٹ انٹرنیشنل سٹیشن کے قریب سرنگیں ڈوب گئیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بڑے حصوں میں بارش اور برف باری کے حوالے سے انتباہ کیا تھا۔یوروسٹار، جو لندن سے پیرس، برسلز اور ایمسٹرڈیم کے لیے ایشفورڈ کے راستے خدمات فراہم کرتی ہے، اس خلل کے لیے مسافروں سے معذرت کی ہے۔ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک پیغام میں جنوب مشرقی ریلوے نے کہا کہ ’سینٹ پینکراس اور ایشفورڈ انٹرنیشنل کے درمیان آج تیز رفتار ٹرینوں کے چلنے کی توقع نہیں ہے۔‘’ہم سرنگوں سے پانی نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘جنوب مشرقی ریلوے نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’ایبس فلیٹ انٹرنیشنل اور لندن سینٹ پیکراس کے درمیان سیلاب آنے کا مطلب ہے کہ تمام پٹریاں بند ہیں۔ دن کے اختتام تک یہ خلل جاری رہے گا۔‘سیلاب کی وجہ سے یہ خلل آنے سے قبل ہی فرانسیسی یونینز نے اپنی ہڑتال ختم کی تھی۔ اس ہڑتال کی وجہ سے کرسمس کی چھٹیوں پر جانے والے مسافر مشکلات کا شکار تھے اور مال بردار ٹرینیں بھی نہیں چل رہی تھیں۔یوروسٹار میں فرانس کی سرکاری کمپنی ایس این سی ایف وویاجو کے 55 اعشاریہ 75 فیصد شیئر ہیں۔یوروسٹار کورونا وبا کے دوران تقریباً دیوالیہ ہو گئی تھی لیکن اسے اس کے شیئرہولڈرز جن میں فرانس حکومت بھی شامل ہے، کے 29 کروڑ یورو کے بیل آؤٹ پیکج کی مدد سے بچا لیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×