افکار عالم

ایپل نے آئی فون 15 کی لانچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

آئی فون کمپنی اگلے ماہ اپنا نیا ماڈل لانچ کرنے جارہی ہے۔ ایپل نے 12 ستمبر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پریس ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں کمپنی اپنے نئے آئی فون 15 اور سمارٹ واچز لانچ کرے گی۔بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے اپنی ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعے لوگوں کو ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں۔صارفین ایپل کا ایونٹ اور آئی فون 15 سمیت دیگر پروڈکٹس کی لانچ کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے لائیو دیکھ سکیں گے۔غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹس کے مطابق اس ایونٹ میں آئی فون 15، ایپل واچز کی سیریز 9 اور واچ الٹرا 2 بھی لانچ کی جائیں گی۔ایونٹ کے دوران آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون پرو میکس بھی لانچ کیے جائیں گے۔مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔آئی فون 15 اور 15 پرو میکس کی لیک ہونے والی تصاویر کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ماڈل پہلے ماڈلز کی نسبت پتلے یعنی سِلم ہوں گے جبکہ بیزل (سکرین اور فریم کے درمیان کا حصہ) ڈیوائس کے کونے کی جانب ہلکے سے مڑے ہوئے ہوں گے۔ڈیزائن کے علاوہ آئی فون 15 پرو کے ماڈل میں پاوور فل بیٹری لگائی جائے گی اور نئی اے 17 بائیونک چپ سیٹ لگائی جائے گی جبکہ نان پرو ماڈل میں اے 16 کی بائیونک چپ نصب کی جائے گی جو کہ آئی فون 14 کے پرو ماڈلز میں لگائی گئی تھی۔اگر کیمرے کی بات کی جائے تو آئی فون 15 کے پرو ماڈلز میں نیا پیری سکوپ کیمرہ بھی نصب کیا جائے گا جو کہ اس سیریز کے نان پرو ماڈلز میں نہیں ہوگا۔ اس کیمرے سے صارفین چھ گُنا آپٹیکل زُوم بھی کر سکیں گے۔آئی فون 15 کی پوری سیریز سی پورٹ چارجر کے ساتھ آئے گی تاہم آئی فون 15 پرو اور پرو میکس میں تھنڈر بولٹ پورٹ بھی نصب کیا جائے گی جو کہ ’فور کے‘ تھنڈر بولٹ آؤٹ پُٹ فراہم کرے گی۔دوسری جانب امریکی میگزین فوربز نے خبر دی ہے کہ آئی فون 15 سیریز میں تین نئے رنگوں کے فون شامل ہوں گے جن میں سبز، ہلکا پیلا اور گلابی رنگ شامل ہیں۔ اس طرح آئی فون کی نئی سیریز کے مکمل رنگ مڈ نائٹ، سٹار لائٹ، سبز، ہلکا پیلا، سرخ اور گلابی ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×