افکار عالم

اپنے بچوں کو بھوکا رکھ کر استحصال کرنیوالی یوٹیوبر گرفتار

ایک عجیب و غریب واقعے میں یوٹیوب چینل ’’ 8 Passengers ‘‘ کی یوٹیوب سٹار روبی فرینکی کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب اس کا ڈکٹ ٹیپ سے بندھا ایک بچہ مدد لینے کے لیے پڑوسی کے گھر بھاگ گیا۔گرفتاری کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ بچہ روبی کی کاروباری پارٹنر جوڈی ہلڈبرانڈ کے گھر کی کھڑکی سے فرار ہوا اور پناہ دینے والے پڑوسی سے کھانا اور پانی طلب کیا لیکن جب پڑوسی نے بچے کے ٹخنوں اور کلائیوں پر ڈکٹ ٹیپ کو دیکھا تو اس نے فوری طور پر پولیس کو بلالیا۔مقامی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا کہ اس معاملے کی اطلاع دینے والے پڑوسی نے بتایا کہ بچہ لاغر اور غذائی قلت کا شکار ہے اور اس کے اعضاء کے گرد کھلے زخم اور چپکنے والی ٹیپ لگی ہوئی ہے۔پولیس نے نامعلوم بچے کی غذائی قلت کو شدید قرار دیا اور اسے قریبی سینٹ جارج ریجنل ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس افسران کے مطابق رسی کی وجہ سے بچے کے جسم پر گہرے زخم بن گئے تھے۔ اسے طبی امداد میں ہسپتال لے جایا گیا۔ اس کے فوراً بعد ایک اور غذائی قلت کا شکار بچہ دریافت ہوا اور اسے بھی ہسپتال لے جایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوبر روبی اپنے خاندان کے یوٹیوب چینل کے لیے مشہور ہے۔ نے حادثے سے چند دن قبل اپنے ساتھی کے گھر پر ایک ویڈیو کلپ فلمایا تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے بدسلوکی، غذائیت کی کمی اور غفلت کا علم تھا۔پولیس نے روبی کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے روبی کو بغیر ضمانت کے واشنگٹن کاؤنٹی جیل میں رکھنے کا حکم دیا۔ دریں اثنا اس کے ساتھی کو بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔ فرینکی کے چار بچے محکمہ چلڈرن اینڈ فیملی سروسز کی دیکھ بھال میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×