احوال وطن

انڈیا: انڈیگو کی پرواز میں مسافر خاتون کے سینڈوچ سے کیڑا نکل آیا

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی سے ممبئی جانے والی انڈیگو ایئرلائنز کی پرواز میں ایک مسافر خاتون کے سینڈوچ سے کیڑا نکلنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق سنیچر کو انڈیگو ایئرلائنز نے اس واقعے پر خاتون سے معافی مانگ لی ہے۔اس سے قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام  پر مسافر خاتون نے اپنی پوسٹ میں اس بات کا الزام لگایا کہ ’فلائٹ کے دوران ملنے والے سینڈوچ سے کیڑا نکل آیا ہے۔‘خوشبو گپتا نامی خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آج انڈیگو کے ساتھ بدترین تجربہ رہا ہے۔ میں باقاعدہ طور پر ای میل کے ذریعے شکایت درج کراؤں گی’تاہم بطور پبلک ہیلتھ پروفیشنل میں یہ بتانا چاہوں گی کہ سیںڈوچ کا معیار اچھا نہیں تھا اور فلائٹ اٹینڈنٹ کو بتانے کے باوجود اُس نے یہ سینڈوچ باقی مسافروں کو دینا جاری رکھے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’پرواز میں بچے تھے، بڑے تھے اور باقی مسافر تھے۔ اگر کسی کو انفیکشن ہو جاتا تو کیا ہوتا۔‘
اس معاملے کے بعد انڈیگو نے اپنے بیان میں خاتون سے نہ صرف معافی مانگی بلکہ معاملے کی تفتیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔انڈیگو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’نئی دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز میں ہماری مسافر کی جانب سے تشویش کے اظہار کرنے کے واقعے کا ہمیں علم ہے۔ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم مسافر خاتون کو دوران سفر پیش آنے والی پریشانی پر تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×