افکار عالم

اقوام متحدہ کا پاکستان سے افغان خواتین کے حقوق کے کارکنوں کی بے دخلی پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ ۔ 9؍ نومبر۔ ایم این این۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے  کہا ہے کہ پاکستان سے غیر دستاویزی تارکین وطن کی بے دخلی "سخت تشویشناک” ہے۔ سٹیفن  دوجارک نے خاص طور پر انسانی حقوق اور خواتین کارکنوں کا ذکر کیا جنہیں افغانستان واپس آنے پر خطرات کا سامنا ہے۔دوجارک نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر افغان مہاجرین کی بے دخلی کے حوالے سے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔دریں اثنا، انہوں نے کہا، "ہم جبری بے دخلی، خاص طور پر افغانوں کی افغانستان واپسی سے متعلق واقعات پر انتہائی فکر مند ہیں۔انہوں نے مزید کہا، "مجھے صورت حال کی وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور جیسا کہ آپ نے اشارہ کیا، انسانی حقوق کے کارکنوں اور خواتین کے حقوق کو اہم خطرات کا سامنا ہے۔مسٹر دوجارک نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر افغان عوام کی مکمل حمایت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے حامیوں کا موقف ہے کہ افغان مہاجرین کو بے دخل کیا جا رہا ہے جب کہ ملک انسانی بحران کا شکار ہے۔انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق، لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجا جا رہا ہے، جہاں طالبان منظم طریقے سے خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم، کام اور دیگر انسانی حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔طالبان کے دوبارہ سر اٹھانے کے بعد، متعدد افغان پناہ گزینوں نے گروپ کی طرف سے جوابی کارروائی کے خدشات کے باعث پاکستان میں حفاظت کی تلاش کی۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اب خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہیں اور اس خدشے کا اظہار کر رہی ہیں کہ ان پناہ گزینوں کو جبری افغانستان واپسی پر ہراساں اور ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×