حیدرآباد-19/مارچ (راست) یونائیٹیڈ مسلم فورم نے ائمہ مساجد و خطیب صاحبان سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے موقعےپر عامۃ المسلمین و عوام الناس کو کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ کریں۔ اس بلاے ناگہانی سے نمٹنے قرآن کریم و حدیث مبارکہ کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔ فورم کے ذمے داران مولانا محمد رحیم الدین انصاری صدر یونائیٹیڈ مسلم فورم، مولانا سید قبول بادشاہ شطاری، مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا میرقطب الدین علی چشتی،مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ،مولانا مفتی صادق محی الدین،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جناب ضیاء الدین نیر، جناب سید منیر الدین احمد مختار(جنرل سکریٹری)مولاناسید مسعود حسین مجتہدی ، مولانا تقی رضا عابدی،مولانا صفی احمد مدنی، مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی، مولانا اکرم پاشاہ تخت نشین ، مولانا سیداحمدالحسینی سعید قادری، مولانا سیدشاہ فضل اللہ قادری موسوی، مولانا ظفر احمد جمیل،مولانا عبد الغفار خاں سلامی اور دوسرے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ وائرس جو ساری دنیا کو لپیٹ میں لے چکا ہے ساری انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گیاہے۔ اس وائرس سے بچنے عالمی ادارہ صحت و حکومتوں کی جانب سے جو احتیاطی تدابیر سے متعلق جاری کردہ ہدایات کو روبہ عمل لانے کی ترغیب دیں ۔ اس وائرس سے بچنے صفائی پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ فورم کے ذمہ داران نے عامتہ المسلمین سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ رجوع الی اللہ ہوتے ہوئے ساری انسانیت کی نجات کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔