بنگلور: 27/آگسٹ (عصر حاضر) یہ خبر نہایت افسوس کے پڑھی جائے گی کہ دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کے مہتمم حضرت حکیم الملت علیہ الرحمہ کے فرزند مفتی احمد معاذ سعودی رشادی آج بتاریخ 27/آگسٹ بروز منگل اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ مفتی احمد معاذ صاحب اپنے والد کے انتقال کے بعد سبیل الرشاد کے عہدہ اہتمام پر بالاتفاق فائز ہوئے آپ ادارہ میں شیخ الحدیث کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔ کئی ایک صلاحیتوں کے مالک تھے ۔ مولانا کے اچانک انتقال سے ابنائے سبیل و شہر گلستان بنگلور کے علاؤہ پوری ریاست و بیرون ریاست میں موجود آپ کے شاگردوں کی بڑی تعداد اور متعلقین محو حیرت ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے ابنائے سبیل الرشاد کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین
واضح ہو کہ حضرت حکیم الملت مفتی اشرف علی صاحب نور اللہ مرقدہ کا انتقال ہوئے دو سال کا عرصہ بھی پورا پورا نہیں ہوا تھا اور محبین متعلقین اور شاگردوں کی بڑی تعداد یہ صدمہ بھولنے بھی نہ پائے تھے کہ ان کے فرزند و جانشین کا اچانک انتقال تمام کیلئے دوہرے صدمہ کا باعث بن گیا۔
مزید تفصیلات عنقریب شئیر کی جائے گی۔