حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے علاقہ گوشہ محل سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ ہمیشہ اپنے بیانات کے ذریعہ تنازع میں گھرے رہے ہیں۔ راجہ سنگھ نے کئی بار مسلم علماء اور قائدین کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔ حالیہ واقعہ میں راجہ سنگھ نے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے خلاف زہر افشانی کی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔
مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے کہا کہ راجہ سنگھ مسلسل مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہیں اور مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں۔ اس معاملے میں راجہ سنگھ پر 100 سے زیادہ مقدمات درج ہوچکے ہیں، لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔ امجد اللہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت راجہ سنگھ کے خلاف جو مقدمات درج ہیں اس پر جلد کارروائی کرتے ہوئے پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل منتقل کریں۔