افکار عالم

دبئی میں 11 لاکھ کتابوں کی حامل شہر کی سب سے بڑی لائبریری کا افتتاح، عمارت کا ڈیزائن روایتی ’رحل‘ سے مشابہ، 16؍جون سے شائقین کے لیے کھول دی جائے گی

حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک ارب درہم کی مالیت سے تعمیر ہونے والی شہر کی سب سے بڑی لائبریری کا افتتاح کیا ہے۔ 11 لاکھ کتابوں کی حامل اس لائبریری کا ڈیزائن روایتی ‘رحل’ سے مشابہت رکھتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘وام’ کے مطابق اس سات منزلہ محمد بن راشد لائبریری کا مقصد خطے میں ایک نئی ثقافتی پہچان بنانا ہے۔
شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے لائبریری کے دورے کے موقع پر کہا کہ "آج ہم نے آنے والی نسلوں کے لئے ایک ثقافتی اور دانش سے بھری عمارت تعمیر کی ہے جس کے ذریعے سے ہم مطالعے، تعلیم کو عام کرنے کا مقصد پورا کریں گے۔”

شیخ محمد کا مزید کہنا تھا کہ "مضبوط معیشت کے لئے علم، سیاست کے لئے ذہانت اور قوم کو تعلیم کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ تمام چیزیں کتابوں سے سیکھی جاسکتی ہیں۔”
محمد بن راشد لائبریری میں عربی اور غیر ملکی زبانوں میں گیارہ لاکھ پرنٹ اور ڈیجیٹل کتابیں موجود ہیں، اس کے علاوہ ساٹھ لاکھ مقالے، 73 ہزار تاریخی گانے، 75 ہزار ویڈیوز، تقریبا 13 مضامین اور 5000 سے زائد تاریخی پرنٹ اور ڈیجیٹل جرنل موجود ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر سے تقریبا 35 ہزار اخبار بھی رکھے گئے ہیں۔
لائبریری کو عوام کے لئے جمعرات 16 جون 2022 کو باضابطہ طور پر کھولا جائے گا۔
محمد بن راشد آل مکتوم لائبریری فائونڈیشن کے چئیرمین محمد المر کے مطابق دبئی کی محمد بن راشد لائبریری خطے اور دنیا بھر کی سب سے انوکھی پبلک لائبریری ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×