حیدرآباد: 14؍اگست (عصرحاضر) شہر حیدرآباد کی سب سے بڑی کتہ پیٹ فروٹ مارکٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی تیاریاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔
باٹاسنگارم میں لاجسٹک پارک کے قریب بنائے گئے شیڈ کا رکن اسمبلی مچنی ریڈی کشن ریڈی اور دیگر نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کے بغیر یہاں فروٹ مارکٹ قائم کی جائے گی۔
انہوں نے شیڈ کے باقی کام جلد مکمل کرلینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے مقام پر پارکنگ اور دیگر مسائل کا جائزہ لیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ کوہیڈا علاقہ میں 170ایکڑ اراضی پر یہ نئی مارکٹ قائم کی جارہی ہے۔