عصر حاضر

مولانا غیاث احمد رشادی کی تصنیف ’’عام فہم درسِ قرآن جلد دوم‘‘ منظرِ عام پر

حیدرآباد۔ 14؍اگست (نیوز فیر سرویس) حافظ محمد اسماعیل سب آرگنائزر منبر و محراب فاؤنڈیشن کی اطلاع کے مطابق مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال و بانی و منیجنگ ٹرسٹی منبر و محراب فاؤنڈیشن کی تحریر کردہ تفسیر بنام عام فہم درسِ قرآن کی دوسری جلد منظرِ عام پر آچکی ہے۔ واضح ہوکہ عام فہم درسِ قرآن کی پہلی جلد جو سورۂ بقرہ تا سورۂ نساء ابتدائی پانچ پاروں پر مشتمل ہے ماہِ جون ۲۰۲۰ء میں منظرِ عام پر آچکی تھی۔ دوسری جلد جو سورۂ مائدہ تا سورۂ توبہ پر مشتمل ہے وہ ماہِ اگست ۲۰۲۱ء میں منظرِ عام پر آچکی ہے۔ تیسری جلد زیر تالیف ہے جو چند ماہ میں منظرِ عام پر آئے گی۔ عام فہم درسِ قرآن کل چھ جلدوں پر مشتمل ہوگی جو بالتدریج منظرِ عام پر آتی رہیں گی۔ مولانا غیاث احمد رشادی نے ایمانیات، عبادات، معاشرت ، معاملات اور اخلاق پر چھوٹی بڑی ایک سو سے زائد کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں سے بعض کتابوں کا انگریزی ، تلگو اور عربی زبان میں ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔ مولانا گزشتہ پینتیس سال سے تصنیف و تالیف میں مصروف ہیں جن کی مایہ ناز تصنیف روحِ قرآن مقبول خاص و عام ہے جو تقریباً چودہ سو صفحات پر مشتمل ہے جس میں ہر مضمون کے ماتحت آیات قرآنی کو مولانا نے سخت جانفشانی سے جمع کیا ہے۔ عام فہم درسِ قرآن عام فہم انداز اور سلیس زبان میں تحریر کی گئی ہے۔ عموماً دو یا تین آیتوں پر مشتمل ایک درس ہے۔ ہر آیت کا لفظی ترجمہ اور ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔ نیز اس درس سے متعلقہ آیات میں کتنی باتیں بیان کی گئی ہیں اس کو خلاصہ کے طورپر پیش کیا گیا ہے۔ آیات کی تشریح سلیس زبان اور عام فہم انداز میں بیان کی گئی ہے۔ عام فہم درسِ قرآن جلد اول کی قیمت 400 روپئے جو ۷۰۰ صفحات پر مشتمل ہے اور جلد دوم کی قیمت 425 روپئے ہے جو ۷۵۲ صفحات پر مشتمل ہے۔ ۱۵ تا ۲۰؍اگست دونوں جلدوں کی رعایتی قیمت 400 روپئے ہے۔ جو ائمہ اپنی مساجد میں بطور درس شامل کریں ان کیلئے ہدیتاً پیش ہے۔ خواہشمند احباب سیل نمبر 9394419836 پر ربط کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×