احوال وطن

گھریلو اور کمرشیل پکوان گیس کی قیمتوں میں ایک بار پهر اضافہ

نئی دہلی: مہنگائی کی مار جھیل رہا ملک کے عام شہری کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب جمعرات کو پکوان گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 3.50 روپے فی سلنڈر اور کمرشل سلنڈر کے داموں میں 8 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کے داموں میں تازہ اضافہ کے بعد ملک میں تقریباً ہر جگہ گھریلو سلنڈر کے دام 1000 روپے فی سلنڈر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد اب دہلی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1003 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، کولکاتا میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے دام 1029 روپے اور چنئی میں 1018 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

تجارتی سلنڈر کے داموں میں اضافہ کے بعد دہلی میں ایک سلنڈر کی قیمت 2354 روپے ہو گئی جبکہ کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں ایک سلنڈر کے دام بالترتیب 2454 روپے، 2306 روپے اور 2507 روپے ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے 7 مئی کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 10 روپے کی تخفیف کی گئی تھی، جبکہ 8 مئی کو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل یکم مئی کو 19 کلوگرام والے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 102.50 روپے کا کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×