احوال وطن

مرکز نظام الدین معاملہ میں آج پھر ہائی کورٹ میں سماعت ، مرکزی حکومت کی نئی پیشکش

تبلیغی جماعت مرکز کیس میں دہلی ہائی کورٹ میں آج سماعت کے دوران مرکز کی طرف سے ایک نئی پیشکش کی گئی ہے، انہیں مسجد بنگلہ کی ایک منزل کھولنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ تبلیغی جماعت کے مرکز کی مسجد بنگلے کا معاملہ مسلسل لٹک رہا ہے، آج دہلی ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران مرکز کی جانب سے مسجد کی پہلی منزل کھولنے کی پیشکش کی گئی، جس پر دہلی وقف بورڈ کے وکیل نے بنگلہ والی مسجد کی صرف ایک منزل کھولنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا۔ ڈی ڈی ایم اے کے رہنما خطوط کے تحت مسجد کو پوری طرح سے کھولا جانا چاہیے کیونکہ دہلی میں کسی طرح کی بندشیں اب باقی نہیں رہی ہیں۔

دہلی وقف بورڈ کے وکیل وجیہ شفیع کے ذریعے ایک منزل کھولنے کی مخالفت پر عدالت نے مرکز سے ایک منزل کھولنے کی بنیاد کے بارے میں پوچھا ہے اور یہ بھی پوچھا ہے کہ پوری مسجد کو کیوں نہیں کھولا جانا چاہیے۔ دراصل اس معاملے میں باضابطہ طور پر دس اپریل کی تاریخ مقرر کی ہوئی ہے لیکن دہلی وقف بورڈ کے ذریعے سے شب برات اور اس المبارک کے مہینے کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی نماز کی اجازت اور مسجد بنگلہ والی کو کھولنے کے لیے کی گئی تھی۔
اس معاملے میں ایک اہم پہلو یہ ہے کہ رمضان اور شب برات کے حوالے سے مسجد کھولنے کی درخواست پر دو ہفتے قبل سماعت کے دوران ڈی ڈی ایم اے کے رہنما خطوط کے تحت مرکز کی مسجد کو کھولنے کے بارے میں مرکز کی جانب سے کہاں گیا تھا۔
حالانکہ آئندہ کی تاریخ پر مرکزی حکومت نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے گزشتہ سال کی طرح صرف پچاس افراد کو ہی نماز کی اجازت دینے کے سلسلے میں پیش کی۔ جسے آج کی سماعت میں ریکارڈ پر لیا گیا ہے اور ساتھ ہی رہنما خطوط ڈی ڈی ایم اے کو بھی ریکارڈ لیا گیا، اب اس کیس کی اگلی سماعت پیر پر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×