نئی دہلی: یکم اکتوبر (اے این ایس)سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے ائیر ٹکٹ واپسی کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ تمام نجی پرواز کمپنیاں ڈی جی سی اے کی سفارشات پر عمل کرنے کی پابند ہیں۔سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران رد کیے گئے ایئر ٹکٹ ریفنڈ کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کی نئی سفارشات کو منظور کر لیا۔سپریم کورٹ نے پرواز کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو 31 مارچ 2021 تک مسافروں کے رد ٹکٹوں کی رقم لوٹانے کا وقت دیا ہے۔جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے اوور سیز لیگل سیل کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ریفنڈ کے سلسلے میں ڈی جی سی اے کی تمام سفارشات مان لیں۔بینچ نے واضح کیا کہ جو ٹکٹ ایجنٹ کے ذریعے خریدے گئے ہیں ان کے ایجنٹ کو کیے جائیں گے نہ کہ طیارہ مسافروں کو۔