دیوبند: 15/مارچ (راست) دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کرونا وائرس سے پھیلے وبائی مرض کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے تمام مسلمانوں اور ارباب مدارس سے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی پاکیزگی اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند میں طلبہ عزیز اپنے اپنے کمروں میں 25/مارچ سے شروع ہونے جارہے امتحانات کی تیاری میں مشغول ہیں، اس وقت ادارے کی درسگاہیں اسباق مکمل ہوھانے کے سبب بند ہیں۔ 10/اپریل تک امتحانات کا سلسلہ جاری رہے گا بعد ازاں رمضان کی تعطیل اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔ضلع انتظامیہ بھی یہی چاہتا ہے کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر اس وقت درس کا سلسلہ ترک کردیا جائے، حسب معمول اسباق مکمل ہونے کے بعد ہماری درسگاہیں از خود بند ہیں۔ انہوں نے دیگر مدارس میں بھی دعاؤں کا اہتمام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔