احوال وطن

کانگریس کے نئے صدرملکارجن کھڑگے کا پہلا اتراکھنڈ کا دورہ

دہرادون میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

دہرادون: انڈین نیشنل کانگریس کے نئے صدر منتخب ہونے کے بعد ملکارجن کھڑگے پہلی مرتبہ اتراکھنڈ کے دورے پر روانہ ہونے جا رہے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے 28 جنوری کو اتراکھنڈ کے دورے پر پہنچیں اور ریاست کی راجدھانی دہرادون میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔کانگریس کی انچارج اتراکھنڈ کماری شیلجا نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے اتراکھنڈ دورے کے حوالہ سے اطلاع دی۔ انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں اور ارکان اسمبلی کے ساتھ قومی صدر کے مجوزہ دورے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا، آئندہ لوک سبھا انتخابات کے تعلق سے بھی بحث کی گئی۔اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ ہریش روت اور پریتم سنگھ، ہریش دھامی، سمت ہردیش، مدن بشٹ سمیت دیگر ارکان اسمبلی موجود رہے۔ کماری شیلجا نے تاکید کی کہ تمام لیڈران اور کارکنان کو اختلافات کو فراموش کر کے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہو جانا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×