احوال وطن

شدید سردی نے دہلی کو نینی تال بنا دیا! خود کو گرم رکھنے کے لیے الاؤ کا سہارا لے رہے لوگ

نئی دہلی: دہلی میں کڑاکے کی سردی جاری ہے اور درجہ حرارت اس قدر گر گیا ہے کہ قومی راجدھانی دہلی اس وقت مشہور سیاحتی مقام نینی تال میں تبدیل ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو دہلی میں درجہ حرارت نینی تال کے برابر تھا۔ پیر کو دارالحکومت میں مہینے کا سرد ترین دن رہا۔ کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری کم ہے۔ پیر کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری کم یعنی 17.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لوگ سردی سے بچنے کے لیے الاؤ کا سہارا لے رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ سال 15 دسمبر کو دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 4.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ معمول سے چار ڈگری کم ہے اور یہ پورے سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔ پیر کو دہلی میں درجہ حرارت اتوار کے مقابلے میں 1.4 ڈگری سیلسیس کم ریکارڈ کیا گیا۔دہلی 5 سے 9 جنوری تک شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جو گزشتہ دہائی میں دوسری سب سے طویل سردی کی لہر ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق جنوری میں اب تک 50 گھنٹے کی شدید دھند ریکارڈ کی گئی ہے جو 2019 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔فی الحال دہلی کے لوگوں کو سخت سردی سے کوئی راحت ملتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے کچھ حصوں میں آج (منگل) دن کے وقت شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ آج مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کے امکانات ہیں۔ ظاہر ہے کہ اگر بارش ہوئی تو درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔ دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 15 ڈگری سیلسیس اور 7 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×