حیدرآباد: 16؍دسمبر (عصرحاضر) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TSBIE), حیدرآباد نے تلنگانہ انٹر فرسٹ ایئر کا رزلٹ جاری کردیا ہے۔ رزلٹ میں لڑکیوں کا مظاہرہ، لڑکوں سے بہتر رہا۔ جہاں مجموعی طور پر 49فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں تو وہیں 56 فیصد طالبات اور 42 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن، TSBIE نے رزلٹ کا اعلان اپنی آفیشل ویب سائٹ tsbie.cgg.gov.in پر کیا ہے۔
25 اکتوبر سے 3 نومبر 2021 تک ریاست کے 1768 سینٹرس پر تلنگانہ انٹر فرسٹ ایئر کے امتحان منعقد کیے گئے تھے۔ اس میں مجموعی طو رپر 459242 طلبہ نے حصہ لیا۔ ہیومینیٹیز اسٹریم میں مجموعی طلبہ میں سے 50 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ وہیں ایم پی سی 61 فیصد اور بائے پی سی میں 55 فیصد طلبہ پس ہوئے ہیں۔